Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 27, 2018 06:49 pm views : 448

Location : President House

Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Ambassador's
  • Urdu

اسلام آباد: نا مزد سفرائے کرام کے اعزاز میں ا یوان صدر میں باوقار تقریب کا انعقا د

قزاقستان، لبنان، زمبیا، ایکوٹوریا جینیو اورمینگولیا کے نا مزد سفرائے کرام نے صدر ممنون حسین کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔
بعد میں ان سفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ممنو ن حسین نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک سرمایہ کاری اور کاروبار کے عظیم مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے غیر ملکی سفارت کاروں کو تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں پیش کیے جانے وا لے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے زور دیا۔ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
صدرمملکت ممنون حسین نے پاکستان کے لیے سفیر وں کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے ممالک کے موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کام کریں گے۔
صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ نئے سفارت کاروں کا پاکستا ن میں قیام آرام دہ اور خوشگوار ہو گا۔
سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں قزاقستان کے سفیر برلے بے صدیقوو، لبنان کے غسان الخطاب، زیمبیا کی سفیرمس ونی نٹالا،کے جرمن ایکوا باگا اورمینگو لیا کے جن کھویاگ دانباشامل تھے۔
اس سے قبل ایوان صدر پہنچنے پر پاکستان اور متعلقہ ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور سفارت کاروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved