Mar 27, 2018 08:11 pm
views : 438
Location : Sindh Secretariat
Karachi- Provincial Minister Planning and Develpoment Saeed Ghani Press Conference
کراچی ، صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ سعید غنی کا پر یس کانفرنس سے خطاب
صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت ڈویلپمنت
پر عالمی ڈونر کے ساتھ سیمینار کا انعقادکرے گی جس میں انٹرنشینل ڈونر اور
پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی سفارشات مرتب کی جائے گی ۔
سندھ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ
میں ہونے والے ڈویلپمنت پر عالمی ڈونر کے ساتھ سیمینار کا انعقاد کیا
جارہاہے، فورم میں تمام تو ڈویلپمنٹ زیر بحث لائے جائیں گے اورآئندہ کے
لیئے بہتر لائحہ عمل زیر بحث لایاجائے گا ،اور آئندہ ہونے والے ترقیاتی
کاموں سے اگاہی فراہم کی جائے گی ۔
سعید غنی نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد ولڈ بینک سندھ حکومت کے ساتھ کوئی کام
کرنے جارہی ہے ،دوسری جانب انٹرنشنل اور پبلک پارٹنر شپ کے تحت بھی منصوبے
شروع کیے جارہے ہیں ۔
سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ اس سیمینار کو یو ایس آئی ڈی سپورٹ کرے گی اور
اس میں نو صوبائی محکمے شامل ہونگے جو تجاویز دینگے انھیں ڈویلپمنٹ میں
شامل کیا جائیگا۔