Mar 27, 2018 08:53 pm
views : 391
Location : Sindh Secretariat
Karachi- Provincial Minister Education Jam Mehtab Dahar Press Conference
کراچی ، سندھ حکومت نے ہمیشہ تعلیمی بجٹ کو اہمیت دی ہے، صوبائی وزیر تعلیم
صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے سندھ کے اسکولوں کو ملنے والے بجٹ کے
حوالے سے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ تعلیمی بجٹ کو اہمیت دی ،،،انہوں نے
کہا کہ سال 2014کا تعلیمی بجٹ 134بلین سے بڑھا کر 178بلین کردیا گیا ،،،،دو
ہزار چودہ میں ترقیاتی بجٹ 10ارب سے بڑھا کر124ارب کر دیا گیا۔
کراچی میں سندھ سیکرٹریٹ میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اصوبائی وزیر
تعلیم جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ نے ہمیشہ تعلیمی بجٹ کواہمیت
دی،سال 2014کا تعلیمی بجٹ 134بلین سے بڑھا کر 178بلین کردیا گیا ،2014میں
ترقیابجٹ 10ارب مختص کیا گیا سال 2017او18میں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے یہ
بجٹ 124ارب کر دیا گیا۔
جام مہتاب ڈہر مزید کہا کہ ورلڈ بنک یا دوسرے اداروں کی جانب سے ٹوٹل
تعلیمی بجٹ سے متعلق صرف 20فی صد تجاویز دی گئی لیکن سندھ حکومت نے اس کو
20فیصد سے بڑھا کر 24فی صد کردیا ۔
جام مہتاب ڈہر نے سرکاری اسکولوں کی خستہ حالی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے
کہا کہ اس وقت سندھ میں کل بیالس ہزار تین سو تیراسی اسکول ہیں جن میں سے
پرائمری اڑتیس ہزار ایک سو بتیس ،مڈل سولہ سو چالیس،ایلیمینڑی سولہ سو ایک
،سکینڈری تیرا سو انیس جبکہ ہائی اسکو ل کی تعداد دوسواکیانوے ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے مزید کہا کہ ہم نے سرکاری کی اسکولوں
کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیئے چار ہزار پانچ سو سات ایسے اسکول چنے
ہیں جن پر توجہ دینا بے حد ضروری ہے تاکہ ان سکولوں کی خستہ حالی اور بڑھتے
مسائل پر توجہ دی جاسکے ۔