Mar 27, 2018 09:35 pm
views : 425
Location : Sindh Assembly
Karachi- IG Sindh A.D Khawja Media Talk
کراچی ، راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا،آئی جی سندھ
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار کی سیکیورٹی کو چیلنج قرار دے دیا
ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا۔
سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کی سیکیورٹی ہمارے
لیے ایک چیلنج ہے۔ راؤ انوار کو کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جارہا،
سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کیا جائے۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کے اکاؤنٹس سے متعلق ہمیں کچھ
معلوم نہیں ہے۔ ان کے اکاؤنٹس پہلے بند تھے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے
بعد کھول دیئے گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے میچ کیلئے سیکیورٹی کے خاطر خواہ
انتظامات کیے ہیں۔ مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو اس لیے اب لیاقت
نیشنل اور آغا خان اسپتال کے راستوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مزید کہا کہ 2012ء کے پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے پھر سے بھرتی کے مواقع دیئے گئے ہیں۔