کراچی ، میاں بیوی اورواہگہ145145تھیٹر کے نام سے موسوم پلے کی پروموشن کے حوالے سے آرٹس کونسل میں تقریب کا انعقاد
میاں بیوی اورواہگہ145145تھیٹر کے نام سے موسوم پلے کی پروموشن کے حوالے سے آرٹس کونسل میں تقریب منعقد کی گئی ۔
کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں 31مارچ اور یکم اپریل کو پہلی مرتبہ ایک
ایسا ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے جس کی کہانی کا تعلق ہندوستان اور پاکستان کے
شہریوں کے درمیان ہونے والی سچی کہانیوں پر مبنی ہے ۔میاں بیوی
اورواہگہ145145تھیٹر کے نام سے موسوم پلے کی پروموشن کے حوالے سے آرٹس
کونسل میں تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ یہ پہلا تھیٹر ہے جس میں پاکستان اور ہندوستان کے اُن شہریوں
کے مسائل کو اُجاگر کیا گیا ہے میاں شادیاں تو ہوگئیں بچے بھی ہوئے مگر آگے
زندگی میں مشکلات ہیں اور اب یہ لوگ دُبئی میں رہتے ہیں کیونکہ وہاں کوئی
واہگہ نہیں۔
اس موقع پر تھیٹر کے ڈائریکٹر درتی شاہ ڈی سوزہ نے کہاکہ یہ اُردو کا پہلا
تھیٹر ہے جو دُبئی میں تیار ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ملک واحد ملک ہے جہاں
دونوں ممالک کے شہری ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ یہ تھیٹر حقیقی کہانی پر مشتمل
ہے۔ یہ تھیٹر دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان شادیاں ہونے والے خاندانوں
کی کہانی ہے ۔
شاہ ڈی سوزہ نے مزید کہا کہ اس میں میاں بیوی کی حقیقی کہانی بھی ہے جو
شادی کے باوجود ایک دوسرے کے ملک میں نہیں رہ سکتے۔ دونوں ممالک کے سینکڑوں
لوگ ایسے ہیں جن کی یہ سچی کہانیاں ہیں۔ ان سے ملاقات اور ان کے مسائل سن
کر اس تھیٹر کو تیار کیاگیا۔