پشاور ، پرونشل نرسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عنایت الحق کی پشاور کلب میں پریس کانفرنس
صدر پرونشل نرسنگ ایسوسی ایشن عنایت الحق نے کہا حکومت وقت سے مطالبہ کرتے
ہیں کہ ایک ہفتے میں ہمارے مسائل حل کریں تاکہ ہم سڑکوں پر نہ آئیں۔ ہمارا
صوبہ وہ واحد صوبہ ہے جہاں پروموشن کا کوئی طریقہ کار واضح نہیں۔
صدر پرونشل نرسنگ ایسوسی ایشن عنایت الحق نے پشاور کلب میں پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ایسا شعبہ ہے جسکا کوئی مستقل سروس سٹرکچر
نہیں،ہمارے صوبے میں نرسز کے مسائل حل کرنے کے لیے علیحدہ ڈائریکٹریٹ نہیں۔
عنایت الحق نے کہاصوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں نرسنگ کالج کی بجلی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔