Mar 27, 2018 10:35 pm
views : 439
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs 36th meeting of the Council of Common Interests
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی مفادات کونسل کا اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت صوبائی اور وفاقی سیکرٹریز نے
شرکت کی۔
ترجمان وزیر اعظم ہا ؤ س کے مطابق چيئرمين پلاننگ کميشن سرتاج عزيز نے
اجلاس کو نيشنل واٹر پاليسی کے ڈرافٹ پر تفصيلی بريفنگ دی۔ انہوں نے بتایا
کہ ملک میں پانی کی دستيابی تيزی سے کم ہو رہی ہے تاہم فوری طور پر آبی
ذخائر ميں اضافہ ناگزير ہے۔
اجلاس کو سيکریٹری شماريات نے مردم شماری کے پانچ فيصد بلاکس کی دوبارہ
اسکروٹنی کے حوالے سے بريفنگ دی جبکہ سيکریٹری خزانہ نے سی سی آئی کو
مختلف اشياء پر سبسڈی اور گندم کے ذخائر کے حوالے سے تفصيلی بريفنگ دی گئی ۔