Mar 28, 2018 11:19 am
views : 422
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،81 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ (28 مارچ
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس81 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44922 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 246کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 123 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔