Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 28, 2018 01:18 pm views : 383

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Chief Justice of Pakistan Justice Saqib Nisar
  • Urdu

اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی ہے۔
ترجمان سپر یم کورٹ آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے بغیر پروٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچے جہاں جسٹس ثاقب نثار نے ججز گیٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم امور پربات چیت کی گئی۔
چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر ہوئی، وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کے ذریعے ملاقات کی درخواست کی جب کہ ملاقات میں وزیراعظم نے چیف جسٹس کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون اور فوری اور سستا انصاف کیلئےعدلیہ کو تمام وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے چیف جسٹس کے عوامی مفاد کے مقدمات پر بھی مکمل تعاون، نجی میڈیکل کالجز کی تشکیل نو اور ماحولیات کے تحفظ پر بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ تعلیم ، عوامی صحت اور اسپتالوں کے معاملے پر چیف جسٹس کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے وزیراعظم کو عدلیہ کے آئینی کردار کو بغیر خوف اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جب کہ وزیراعظم نے ایف بی آر اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو مقدمہ بازی کے باعث درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس نے معاملے کو فاسٹ ٹریک پر ڈالنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کو سی سی آئی اجلاس میں پانی کی فراہمی سے متعلق پالیسی کی منظوری سے بھی آگاہ کیا۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved