Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 28, 2018 02:40 pm views : 383

Location : Different Areas

Karachi- Public views about Vegetable Prices Hike
  • Urdu

کراچی ، ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کابرا حال کر دیا،سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھنا شروع

ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کابرا حال کر دیا کھانے پینے کی اشیا سے لے کر دیگر چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں موسم تبدیل ہوتے ہیں سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھنا شروع ہوگئیں۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کابرا حال کر دیا کھانے پینے کی اشیا سے لے کر دیگر چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں موسم تبدیل ہوتے ہیں سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھنا شروع ہوگئیں ،پہلے ٹماٹر نے کیئے شہریوں کے چہرے لال پھر پیاز نے رولایا بے حساب ،،،،عوام بھی سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں پر چیختے رہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔
سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ایک نوجوان فرحان خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے پہلے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں حد درجے اضافہ کر دیا گیا۔ سبزی مارکیٹ میں اس وقت بھنڈی 150کلو،کریلا120روپے کلو،اروی100روپے کلو جبکہ ٹنڈا180روپے کلو دستیاب ہے۔
شہر ی اقبال احمد کا کہنا تھا کہ حکمران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے غریب عوام کو مہنگائی کے دلدل میں ڈال کے مزے کی نیند لے رہے ہیں ،،،رمضان سے پہلے ہی سبزی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ حکومت کی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
شہری ممتاز احمدنے سبزی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب عوام کا کھانا پینا بھی مشکل ہو گیا ہے ،،،انہوں نے کہا حکومت کو چاہیئے کہ ہوش کے ناخن لے اور بڑھتی ہوئی مہگائی پر جلد از جلد قابوپاکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
رکشہ ڈرائیور رضوان نے بھی سبزی کی بڑھتی قیمتوں پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ رمضان سے پہلے سبزیوں کی قیمتوں پر نظر ثانی کر کے انھیں کنٹرول کیا جائے۔ دیگر مسلم ممالک میں چیزوں کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں دوگنا کر کے قیمتوں کو بڑھا دیا جاتا ہے ۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved