پشاور،احتساب کمیشن پرخرچ ہوئے کروڑوں روپے کی تحقیقات کرائی جائیں ،سکندر شیر پاو
صوبائی چیئر مین قومی وطن پارٹی سکندر شیر پاو نے پی ٹی آئی کو تنقید کا
نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے نظام کی تبدیلی کے دعوے تو بہت کیئے
لیکن پانچ سال گزرجانے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں کیا جاسکا ۔
صوبائی چیئر مین قومی وطن پارٹی سکندر شیر پاو نے پشاور پریس کلب میں پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے نظام کی تبدیلی کے دعوے بھی
کیئے اوراحتساب کمیشن پر بھی کریڈٹ لیتے ر ہے لیکن پانچ سال گزرنے کے
باوجود کوئی عمل درآمد نظرنہیں آیا۔
صوبائی چیئر مین قومی وطن پارٹینے کہ کرپشن کو روکنے کیلئے بنا کمیشن خود
ہی کرپشن کا شکار ہے ۔احتساب کمیشن پرخرچ ہوئے کروڑوں روپے کی تحقیقات
کرائی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی احتساب کے دعوے کرنے والی اب خود اپنا
احتساب کرے ۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو استعفی دینے کاکہنے والوں کو اب خود
استعفی دینے چاہیئے۔
سکندر شیر پاو کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے صرف کریڈٹ لینے کیلئے
نئی قانون سازی کی ۔ جب ہم حکومت کا حصہ رہے تو ہم نے کئی بار نشاندہی کی
کہ ایسے قوانین نہ بنائے جس پر عملدرآمد نہیں کرواسکتے
صوبائی چیئر مین قومی وطن پارٹی سکندر شیر پاو نے مزید کہا کہ نیب کو بی آر ٹی کے حوالے سے بھی تحقیقات کرنے چاہیئے۔