Mar 28, 2018 04:02 pm
views : 418
Location : Different Areas
Dera Ismail Khan- Anti Encroachment Operation
دیرہ اسماعیل خان، تجاوزات کی بھرمار پر آپریشن، سامان قبضے میں لے لیا گیا
دیرہ اسماعیل خان میں تجاوزات کی بھرمار پر آپریشن کیا گیا ۔دوکانوں اور
تندور کے ساتھ ساتھ آس پاس موجود ریڑیوں کو مسمار کر کے سامان قبضے میں لے
لیا گیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے تجا وزات کے خلاف آپریشن کیا ۔سرکلر
روڈ،زنانہ ہسپتا ل روڈ، جی پی او چوک اور شرقی سرکلر روڈپر تجاوزات کی
بڑھتی بھرمار پر قابو پانے کے لیئے آپریشن کیا گیا ۔ دوکانوں ،اور تندور کے
ساتھ ساتھ آس پاس موجود ریڑیوں مسمار کر کے سامان قبضے میں لے لیا گیا
۔تجاوزات قائم کرنے پر بھاری جرمانے بھی عائد کر دئیے ۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے دوکانداروں کا
کہنا تھا آپریشن کرنے سے پہلے کوئی نوٹس دیا جاتا ہے اور نہ ہی معیاد
بتائی جاتی بس اچانک ہی آپریشن شروع کردیا جاتاہے ۔
ایک اور دوکاندار کا کہنا تھا کہ ڈی ایم اے کی غلطی کی سزا بھی ہم
دوکانداروں کو دی جارہی ہے ۔نالی بند ہونے پر دس ہزار جرمانہ عائد کردیا
گیا ۔آخر ڈی ایم اے تنخواہ کس کام کی لیتے ہیں ۔