گوادر ، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،بھا ر ی مقدار میں ایرانی ڈیز ل برآمد
گوادر میں پا کستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے گوادر (بلوچستان ) سے بھار
ی مقدار میں ایرانی ڈیز ل اسمگل ہونے کی اطلاع ملی ۔جس کو مد نظر رکھتے
ہوئے ڈائر یکٹر جنرل پاکستا ن کوسٹ گارڈز بریگیڈ یئر سجاد سکندر رانجھانے
متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق گزشتہ رات کھلے سمندر میں پیشکان کے ایر
یا میں لانچوں کی چیکنگ کے دوران المعراج نامی لانچ سے 26000لیٹر غیر
قانون ڈیزل برآمد کر لیا جو کہ اندرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا ۔ڈیز ل اور
لانچ کی مالیت 16560000روپے کے لگ بھگ ہے ۔برآمد شد ہ ڈیزل ایک لانچ اور
پندرہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھا م کے لئے ہمہ
وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپناکردار ادا کرتی
رہے گی ۔