Mar 28, 2018 06:23 pm
views : 412
Location : Naval Installations
Gwadar- CNS Admiral Zafar Mahmood Abbasi visited Naval Installations at Gwadar
گوادر ، چیف آف دی نیو ل اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
چیف آف دی نیو ل اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے
گوادر میں قائم پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد نیول
یونٹس کی آپریشنل تیاریوں اور گوادر میں جاری پاک بحریہ کے منصوبوں کی پیش
رفت کا جائزہ لینا تھا۔
گوادر ائیر پورٹ آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے چیف آف نیول
اسٹاف کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازیں کمانڈر ویسٹ کموڈور راحت احمد اعوان نے
نیول چیف کو میری ٹائم سیکورٹی ٹاسک فورس(سی ایم ایس ٹی ایف ۔88)، کوسٹل
سیکورٹی اور ہاربر ڈیفنس فورس جو کہ گوادر میں قائم سی پیک منصوبوں کی میری
ٹائم سیکیورٹی کے لیے بنائی گئی ہے، پر تفصیلی بریفنگ دی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے(سی ایم ایس ٹی ایف ۔88)کی
آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور بحری راستوں سے متوقع خطرات سے
نمٹنے کے لیے ٹاسک فورس کو مزید مستعد اور فعال بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین نے بھی گوادر پورٹ کی سر گرمیوں
اور پورٹ اور شہر کو مزیدوسعت دینے کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحریہ ماڈل اسکول گوادر کے تعمیراتی کام کا بھی
جائزہ لیا۔ ا نہوں نے مقامی آبادی کو تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے
لیے اسکول کی مقررہ وقت پر تعمیر مکمل کرنے اور اسے فعال بنانے کی ہدایات
جاری کیں۔
نیول چیف نے بلوچستان کی ساحلی پٹی بشمول اورماڑہ اور گوادر میں تعینات پاک
بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ملک کی بحری سرحدوں کے
دفاع کی خاطر اْن کے عزم ، بے لوث خدمت اور جذبے کو سراہا۔