Mar 28, 2018 07:58 pm
views : 399
Location : Pakistan House
Karachi- Chairman PSP Syed Mustafa Kamal Press Conference
کراچی ، ایم کیوایم پاکستان کی دو خواتین ارکان سندھ اسمبلی پا ک سر زمین پارٹی میں شامل
ایم کیوایم پاکستان کی دو خواتین ارکان سندھ اسمبلی پی ایس پی میں شامل ہوگئیں۔
پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ
پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور
ناہید بیگم نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
نائلہ منیر نے کہا کہ ایم کیوایم میں 31 سال گزارے اور کبھی کرپشن نہیں کی،
ایم کیوایم میں اجتماعی نہیں انفرادی سوچ رہ گئی ہے۔ناہید بیگم کا کہنا
تھا کہ ایم کیو ایم میں اقراباء پروری اورآپس کی چپقلش ہورہی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت وقت کراچی کو
لاوارث نہ سمجھے،کراچی نے جس کو چوکیدار بنایا اس نےہی چوروں کےساتھ شہریوں
کو لوٹا،پیپلزپارٹی سے شکوہ بعد میں ،ایم کیوایم سے پہلے ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں نے 35سال میں 9دفعہ ایم کیوایم کو ووٹ
دیے ،14سال تک ایم کیوایم کا گورنر،کراچی اور حیدرآباد کےمیئر بھی ایم
کیوایم کےرہے،کراچی چیچہ وطنی نہیں ،یہاں کے نمائندوں نے ووٹرز کا حق
ادانہیں کیا