Mar 28, 2018 09:52 pm
views : 447
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab addresses 45th Common Training Programe
لاہور ، خدمت انسانیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا متفنہ اور عد لیہ کے بعد انتظامیہ
بھی ریا ست کا ایک اہم ستون ہے اور کسی بھی حکومتی پالیسی کی کامیابی کا
دارومدار انتظامی امور سے وابستہ افراد سے ہوتا ہے ۔ حکومت ملک کے تمام
آئینی اداروں کے استحکام کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے تا کہ ہر ادارہ اپنی
آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور ملک میں جمہوری نظام
مستحکم ہو ں ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سول سروسز اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے
والے 45ویں کامن پروگرام کے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا خدمت انسانیت سے
بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ سول سروسز سے وابستہ افراد
پر اللہ تعالی کی خاص مہر بانی ہے جنہیں پر وردگار نے اپنے بند وں کی
رہنمائی اور دادرسی کے لئے منتخب کیا ہے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا اس سے بڑ ھ کت اور کیا چیز ہو
سکتی ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں بھی ادا کریں اور لوگوں کی دعائیں بھی لیں ۔
گورنر پنجاب نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامن ٹریننگ پر وگرام
مکمل کرنے کے بعد حقیقی طورکو ملک وقوم کی خدمت کے لئے وقف کردیں اور قائد
اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اس ارض پا ک کو عظیم سے عظیم تر
بنائیں۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے تربیت مکمل کرنے والے افسران میں تاریخی اسناد
اور سر ٹیفیکٹ تقسیم کئے ۔اس سے قبل سول سروسز اکیڈمی کے ڈائر یکٹر جنرل
عظمت علی رانجھا نے کورس کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔