Mar 28, 2018 10:13 pm
views : 367
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chaired 5th meeting of National Disaster Management Commission
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کااجلاس
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کااجلاس ہوا۔
اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن نے قدرتی آفات سے متعلق قوانین کو
مربوط بنانے کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک اور تجاویز کی منظوری دی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں
ہونیوالے اجلاس میں لائن آف کنٹرول کے متاثرین کیلئے دس کروڑ چالیس لاکھ
روپے کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قدرتی آفات میں اضافہ ہوا
۔ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئےبہترین تیاریوں اوربروقت ادارہ جاتی ردعمل کی
ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں آنے والی آفات کے دوران انتظامی حکمت
عملی کے تجربے اوربین الاقوامی طریقہ کارکے تحت قدرتی آفات سےنمٹنے کیلئے
مؤثر لائحہ عمل مرتب کیا جاسکتا ہے۔
کمیشن نے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور دوست ملکوں
کومختلف آفات کے دوران ریلیف اور امداد کی توثیق کی ۔اجلاس میں پاکستان
سکول سیفٹی فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ ہوا کہ فریم ورک قدرتی آفات
کے خطرے میں کمی کو یقینی بنانے کے لئے ماڈل کے طور پر کام کرے گا۔
اجلاس میں این ڈی ایم اے کی استعداد کا ر میں اضانے کیلئے مختلف تجاویز پر
غور کیا گیا۔۔ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے این ڈی
ایم اے وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا۔
یہ بھی فیصلہ ہوا کہ وفاقی دارالحکومت کی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے
قومی فورس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گاجو دیگر تنظیموں کے ساتھ کام
کر ے گا۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کے ہوابازی ونگ کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےطے
پایا کہ یہ شعبہ قدرتی آفت کی صورت میں این ڈی ایم اے کو تعاون فراہم کرے
گا۔