Mar 28, 2018 10:44 pm
views : 360
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs Federal Cabinet Meeting
اسلام آباد ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کو چیف جسٹس سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب
نثار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔
وفاقی کابینہ نے سعودی عرب اور چین کے ساتھ اہم معاہدے کرنے کی بھی منظوری
دی جس میں سعودی عرب اور چین کے ساتھ سزا یافتہ افراد کی حوالگی سے متعلق
اور دیگر معاہدے شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے پی ٹی اے کے چیئرمین اور ممبر
فنانس کی تعیناتی، ڈرگ کورٹ اسلام آباد کے چیئرمین اور انسانی اسمگلنگ
روکنے کے لیے قانون کی بھی منظوری دی۔
اجلاس نے گیارہ اشیاء کو کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی فہرست سے نکالنے اور
چائے ، کافی کے لئے مائع وائٹنر ،پاؤڈر وائٹنر اور پام آئل کو اس فہرست
میں شامل کرنے کی تجویز کی منظوری دی ۔
اجلاس میں پہلے سے رجسٹرڈ ادویہ کے ایک سو انتالیس اضافی پیک سائزز کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت جاری کرنے کی منظوری دی ۔
اجلاس میں انسداد منشیات اسپیشل کورٹ راولپنڈی میں جج تعینات کرنے کی بھی
منظوری دی گئی اور کابینہ نے ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی
بھی منظوری دی۔