Mar 29, 2018 12:14 pm
views : 436
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 94 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،94 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات (29مارچ
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 94 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45267 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 278 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 157 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،111 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔