Mar 29, 2018 02:28 pm
views : 418
Location : President House
Islamabad- Credential Ceremony Ambassadors Designate
اسلام آباد ، ایوان صدر میں اسنادسفارت پیش کرنےکی تقریب کاانعقاد
صدر مملکت ممنون حسین نے بوٹسوانا ، ایکواڈوراورفن لینڈکےسفیروں کو اسناد سفارت پیش کیں ۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین نے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات کے مزید فروغ کا
خواہاں ہے۔پاکستان بین الاقوامی برادری کا ذمہ دار رکن ہے اور تمام کثیر
الجہتی اور بین الاقوامی فورمز پر دیگر ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے
ملکر کام کررہا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اختیار کردہ موثر پالیسیوں کی بدولت
پاکستان کے اقتصادی اشاریے بہتر ہوئے ہیں جس کا اعتراف بین الاقوامی معاشی
اداروں نے بھی کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں
سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے نئے سفیروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے
ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے ملکوں کے تعلقات کو مزید
مضبوط بنانے کے لئے کام کریں گے۔