Mar 29, 2018 04:06 pm
views : 410
Location : Prime Minister House
Islamabad- Malala Yousafzai meets Shahid Khaqan Abbasi
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سےنوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی ملاقات
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات
کی جب کہ اس موقع پر ملالہ کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ترجمان وزیر اعظم ہا ؤس کے مطابق ملالہ یوسف زئی گزشتہ رات غیرملکی پرواز
ای کے 614 کے ذریعے برطانیہ سے اسلام آباد پہنچیں جہاں سے وہ فیملی کے
ہمراہ ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچیں جہاں ان کا شاندار
استقبال کیا گیا، ان کی ساڑھے 5 سال بعد پاکستان آمد پر بے نظیرانٹرنیشنل
ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات
کی جس میں مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، ماروی میمن اور ملالہ یوسفزئی کے
والدین بھی شریک تھے۔
ملالہ یوسف زئی کو صرف 17 سال کی عمر میں 2014 میں امن کے نوبیل انعام سے
نوازا گیا، وہ 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل رہیں
جب کہ کینیڈا کی جانب سے انہیں اعزازی شہریت بھی دی گئی۔
واضح رہے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں ملالہ
یوسف زئی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل
ہوگئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے آکسفورڈ
یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔