کوئٹہ ، بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان
بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان
کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو اور ان کے کابینہ کے
بعض اراکین کی موجودگی میں کیا گیا ۔
بلوچستان کے سابق سینٹر سعید احمد ہاشمی نے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام
اور نام کے اعلان کے حوالے سے ذارائع ابلاغ عامہ کے نمائندگاں سے بات چیت
کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی مشاورت کے بعد اس پارٹی کانا م بلوچستان عوامی
پارٹی منتخب کیا گیا ہے ۔
سعید احمد ہاشمی نے نئی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی کے حوالے سے بات چیت
کرتے ہوئے کہا کہنئی جماعت کی آئین اور منشور کی تیاری کا سلسلہ شروع کردیا
گیا ہے۔ سعید ہاشمی نے بتایا کہ اپریل کے اخر تک پارٹی کے جنرل کونسل میں
آئین کی منظوری کے علاوہ پارٹی کے عہدیداروں کا انتخاب بھی عمل میں لایا
جائے گا۔
سابق سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے انوار الحق کو نئی جماعت کے مرکزی ترجمان
مقرر کرتے ہوئے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کو نئی جماعت کے مرکزی جبکہ شعیب
نوشیروانی کو صوبائی ترجمان مقرر کیا گیا۔پلیٹ فارم سے آئندہ کے انتخاب لڑے
گے نئی قیادت بلوچستان کے عوام کی حقوق کے لیے جدوجہد کر ے گی۔
انوار کاکڑ نے نئی جماعت کو بلوچستان کے لیے ایک خوشگوار تبدیلی قراردیتے
ہوئے کہا کہ نئی جماعت وفاق پاکستان کے حقیقی پارٹنر کے طور پر ابھر کا
سامنے آئے گی۔نئی جماعت کی آئین اور منشور کی تیاری کاسلسلہ شروع کردیا گیا
ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کی سایست کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاس
پارٹی کی شکل میں ایک ایسا سیاسی گلدستہ بننے جارہا ہے ۔جس میںیوسف عزیز
مگسی،میر غوث بخش بزنجو، نواب خیر بخش مری ایک نئی پلیٹ فارم کے زرییعے
سامنے آرہے ہیں۔