Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 29, 2018 07:18 pm views : 422

Location : Asghar Khan Academy

Islamabad- Graduation Ceremony of 120th Combat Support Course and 40th BLPC Course
  • Urdu

اسلام آباد، پا ک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے اپنی بھر پور قوت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے، سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں 120ویں کمبیٹ سپورٹ کورس اور 40ویں بی ایل پی سی کورس کی گریجویشن اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے10 کیڈ ٹس کی کمیشنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ پا ک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے اپنی بھر پور قوت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا 146146یقیناًپی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے حاصل کردہ تربیت اور علم آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا۔ افسر ہونے کے ناطے آپ کو اپنے پیشہ ورانہ امور اور ذاتی زندگی میں دوسروں کے لئے بہترین مثال بننا ہوگا145145۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا 146146 پاک فضائیہ نے اپنی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے بہت زیادہ اقدامات کئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے کرم اور ہمارے افراد کے عزم سے ہم نے کامیابی سے کئی اہم سنگِ میل عبور کئے ہیں۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری خودانحصاری کی کاوشیں سود مند ثابت ہو رہی ہیں اور جے ایف۔17طیاروں کی ملکی سطح پر تیاری خودانحصاری کے پروگرام کی ایک بہترین مثال ہے 145145۔
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا 146146مجھے قوی امید ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر پوری اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاک فضائیہ کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے اور ملکی اور علاقائی امن کو بحال کرنے کی کاوشوں پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ میں آج اس بات کا اعادہ کر تا ہوں کہ ہم ایک امن پسند قوم ہونے کے ناطے امن و وقار کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ اورہماری پر امن زندگی گزارنے کی خواہش خطے میں پائیدار امن و ا استحکام کی ضامن ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایرانی سفیر جناب مہدی ہنر دوست بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس تقریب میں09خواتین کیڈ ٹس سمیت47 کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔ مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔
120ویں کمبیٹ سپورٹ کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سدرہ عبداللہ جبکہ ایوی ایشن کیڈٹ ساجد محمود کو 40ویں بی ایل پی سی کورس میں بہترین مجموعی کارکردگی کی ٹرافی عطا کی گئی۔
تقریب میں حسب روایت پی اے ایف اکیڈمی کی" شیر دل اور بریوہارٹ فارمیشنز"نے مسحور کن مظاہرہ پیش کیا۔ اور پی اے ایف اکیڈمی کی پیرا موٹر گلائیڈر ٹیم نے بھی اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔ حمزہ فلائیٹ کی شاندار ڈرل نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے جسے وہاں پر موجود معزز مہمانوں نے بہت سراہا۔
قبل ازیں مہمانِ خصوصی کی اکیڈمی آمد پر ائیر وائس مارشل عمران خالد، ائیر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے ان کا خیر مقد م کیا۔ اس تقریب میں ڈپلومیٹس، اعلیٰ فوجی اور سول حکام ، غیر ملکی عہدیداران اور گریجو یٹ ہو نے والے ایوی ایشن کیڈٹس کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved