Mar 29, 2018 10:07 pm
views : 394
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets Lahore Union Jounalist Delegation
لاہور ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے پنجاب یونین آف جنر نلسٹ کے وفد کی ملاقات
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ قومی اور عوامی ترقی اور
خوشحالی کی بنیاد باہمی یکسوئی ، مثبت شو چ ، اصولی سیاست اور تعمیر ی
تنقید سے وابستہ ہے۔ حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ
مثبت تنقید کرتے ہوئے اصلاح کے پہلو کو بھی ملحو ظ خاطر رکھنا
چایئے۔2018کا پاکستان 2013کے پاکستان سے کہیں بہتر اور مستحکم ہے ۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر ہاؤس میں پنجاب یونین آف جنر
نلسٹ کے 31رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈ یا
ریاست کااہم ستون ہونے کے باعث ملک کو درپیش مسائل کی نشاند ہی کو موثر
طریقے سے اجاگر کرنے میں مزید اپنامثبت کردار ادا کرے ۔صحافی حقیقی معنوں
میں معاشر ے کے کان اور آنکھیں ہیں انہیں چایئے کہ وہ حکومت کی کامیبابیوں
اور کارکردگی کو سامنے وکھتے ہوئے عوام کو صحیح صورتحال سے آگاہ کریں ۔
اس موقع پر صدر پو یوجے (دستور) رحمان بھٹہ اور سنیئر صحافی سعید آسی ،
خواجہ فرخ سعید ، تاثیر مصطفی ، احسان اللہ بھٹی ، امداد قریشی اور عاصم
امین نے بھی خطاب کیا اور صحا فیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے مسائل
کے حل کے لئے حکومت سے تعاون کی اپیل کی ۔
گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلا یا کہ حکومت صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد
کی فلاح وبہبو د کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کوبروئے کار لائے
گی ۔
وفد کی قیادت صدر رحمان بھٹہ اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ بھٹی نے کی
۔ملاقات میں سنیئر صحافی اور تجزیہ نگار سعید آسی ، خواجہ فرخ سعید ، تحسین
مصطفی اور دیگر نمائند ؤں نے شر کت کی ۔