کراچی ، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 53ویں سالانہ میڈیکل سمپوزیم سیمینار کا انعقاد
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 53ویں سالانہ میڈیکل سمپوزیم سیمینار
کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔یہ سیمنار ۱اپریل سے4اپریل تک ہوگا۔
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں 53ویں سالانہ میڈیکل سمپوزیم پر ہونے والے سیمینار کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
پریس کانفرنس میں زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈاکٹرپروفیسر اقبال آفریدی کا سالانہ میڈیکل سیمپوزیم کے حوالے سے کہنا تھا
کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ میڈیکل سیمپوزیم سے متعلق سیمینار کا
انعقاد کیا گیا ہے ۔یہ سیمینار1اپریل سے4اپریل تک جاری رہے گا ۔جس میں ہر
سال دوہزار سے تین ہزار ڈیلیگٹس شرکت کرتے ہیں ۔
ڈاکٹراقبال آفریدی نے سیمینار کی تھیم کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس
بار اس سیشن کی تھیم ہیلتھ پروموشن اور اینوویشن ہیلتھ رکھی گئی ہے ۔جس میں
یہ بتایا جائے گا کہ ہیلتھ کا فروغ کس طرح کیا جائے
ڈاکٹر سیمی جمالی نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ہونے والے سیمینار
کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 53پری سیمپوزیم میں
26سائنٹیفک سیشن ،280ابسٹریکٹ،155اورل پیپرز،125ای پوسٹرزشامل ہیں ،چار
دنوں پر محیط اس سیمینار میں چار ہزار ڈیلیگیشن متوقع ہیں ۔