اسلام آباد،داعش نے
افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں ،بھارت کوطے شدہ وقت ا ور
مقام پر سبق سکھائیں گے،ترجمان دفتر کارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہےکہ کالعدم گروہوں نے پاک افغان سرحد پرافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کررکھی ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغان صدرکی دعوت پروزیراعظم شاہد خاقان جلد افغانستان کا دورہ کریں گے جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا, لائن آف کنٹرول ہو یا ورکنگ باونڈری، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے,بھارت کو اپنے طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کا بیان پاک افغان تعلقات پر منفی تاثر پیدا کرسکتا ہے,ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کالعدم گروہوں نے پاک افغان سرحد پرافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کررکھی ہیں، داعش پاکستان،ایران، وسطی ایشیا اور ایران کی سرحدوں کے قریب مضبوط ہورہی ہے۔