Mar 30, 2018 11:27 am
views : 442
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 52 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،52 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعے (30مارچ
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 52 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45542 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 245 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 121 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔