Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 30, 2018 06:30 pm views : 411

Location : Local Place

Quetta- Chairman PTI Imran Khan Press Conference
  • Urdu

کوئٹہ ، پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا ممبر سازی مہم کے حوالے سے کوئٹہ کا دورہ

پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے ممبر سازی مہم کے حوالے سے کوئٹہ کا دورہ کیا ۔عمران نے کہا کہ بلوچستان سے سینینٹ کا چئیرمین منتخب ہوناپورے ملک کے لیئے خوش آئند بات ہے ۔آئندہ آنے والے دنوں میں اسکے مثبت نتائج کھل کر سامنے آئیں گے ۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان ممبر سازی مہم کے لیئے کوئٹہ کے دورے پرپہنچے تو عوام نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینینٹ کے چیئر مین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے سینینٹ کا چئیرمین منتخب ہوناپورے ملک کے لیئے خوش آئند بات ہے ۔آئندہ آنے والے دنوں میں اسکے مثبت نتائج کھل کر سامنے آئیں گے ۔
عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چوروں اور لٹیروں کا ساتھ دینے کے بجائے ۔حقائق کا ساتھ دینا چاہیئے ۔پالیمینٹ ،سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے سامنے کئی بار جھوٹ بولنے والے ملک کے مفاد میں بہتر نہیں ایسے لوگ صرف عوام کو لوٹ کر اپنا بینک بیلنس بناتے ہیں اور ملک کو کھوکھلہ کردیتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئر مین نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز پر کی جانے والی تنقید کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کا وزیر اعظم ہی سپریم کورٹ کے فیصلے نہیں مانتا تو جیلوں میں سالوں سے موجود لوگ کیوں مانیں ۔
عمران خان نے دوہزار تیرا کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دوہزار تیرا کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی پر آواز کیوں نہیں اٹھائی ۔جب ساری جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ۔تو اس وقت شاہد خاقان عباسی نے آواز کیوں نہیں اٹھائی ۔
عمران خان نے کہا کہ چھانگہ مانگہ میں پاکستان کی سیاست میں پہلی بار پیسہ چلا۔ سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ریسٹ ہاوس میں بند کیا گیا ۔اور انکی بولی لگائی گئی ۔
عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان میں ہارس ٹریڈنگ شروع کی ۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آواز اٹھائی تو کیسی نے ہمارا ساتھ نہ دیا ۔اور اب سینیٹ کے چئیرمین کوکیوں تنقید نشانہ بنایا جارہا ہے۔عمراں خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کٹ پتلی بنے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس کی ملاقات کا مْقصد نواز شریف کا بچاو کرنا تھا تاکہ عوام کے سامنے نواز شریف پر لگے الزمات کو غلط ثابت کر کے سرخ روح کردیا جائے ۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved