Mar 30, 2018 08:38 pm
views : 496
Location : Different Areas
Karachi- Public Views About Heat Waves in City
کراچی ، مارچ کراچی والوں کے لیے جون جولائی بن گیا
مارچ کراچی والوں کے لیے جون جولائی بن گیا۔ گرمی نے شہریوں کے چودہ تبق
روشن کردیئے ۔قہر برساتے سورج نے شہریوں کو ابھی سے ہی نڈھال کردیا ۔
مارچ کے مہینے میں کراچی والوں کو جون جولائی کی یاد آگئی ۔تپتی دھوپ اور
آگ برساتا سورج عوام کو پریشان کرنے لگا ۔عوام سائے کے لیئے درختوں کا
سہارا لینے لگے ۔سخت گرمی کے پیش نظر پیاس بجھانے کے لیئے گرمی کے ستائے
عوام نے ٹھنڈے ٹھنڈئے مشروبات کا استعمال بڑھا دیا ۔پرندے بھی گرمی سے
نڈھال پانی کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹکنے لگے ۔پانی ملا تو خوب سیر اب ہوئے
۔مشروبات کے ٹھیلوں پر عوام کا رش بھی بڑھتے ہی گنے کے جوس کی مانگ میں
اضافہ ہوگیا ۔شہر قائد کا درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔محکمہ
موسمیات کے مطابق صبح سات بجے ہوا کا تناسب ستتر فی صد رہا ۔ہوا کی رفتار
کم ہونے سے گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہے گی ۔محکمہ موسمیات نے پیش
گوئی کی ہے کہ جمعہ سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی ۔
ایک شخص محمد عرفان نے ذرائع ابلاغ عامہ نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
گرمی کی شدت اتنی زہادہ ہے کہ گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ۔تپتی دھوپ کے
باعث کہیں کھڑا رہنا بھی مشکل ہے ۔
ایک نوجوان نور محمدنے گرمی کے حوالے کہا کہ گرمی سے بچنے کے لیئے احتیاط
برتیں ۔بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے
زیادہ کریں ۔
ایک شخص امام بخش نے کہنا تھا کہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیئے گنے کے رس کا استعمال کرتے ہیں ۔یہ سستا بھی ہے اور راحت بخش بھی ۔
ایک اور شخص گلاب خان نے گرمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے
مہینے میں کراچی میں پڑنے والی قہر انگیزگرمی نے اندرون سندھ کی یاد دلادی ۔