Mar 30, 2018 08:58 pm
views : 416
Location : Different Areas
Islamabad- MSO Protest Rally in Favour of Dr Aafia Siddiqui
اسلام آباد، مسلم اسٹوڈنٹ اورگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر عافیہ کے حق میں ریلی
ڈاکٹر عافیہ کے اغوا کو پندرہ سال مکمل ہونے پرمسلم اسٹوڈنٹ اورگنائزیشن کے زیر اہتمام آزادی دخترپاکستان کے نام سے ریلی نکالی گی۔
اسلام آباد میں ڈاکٹر عافیہ کے اغوا کو پندرہ سال مکمل ہونے پرمسلم اسٹوڈنٹ
اورگنائزیشن کے زیر اہتمام آزادی دخترپاکستان کے نام سے ریلی نکالی گی
۔ریلی کا مقصد ڈاکٹر عافیہ کی بازیابی اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف
آواز بلندکرنا تھا ۔ریلی میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکا
نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ کے حق میں نعرے
درج تھے۔
ریلی میں شریک طلبا محمد کوکب نے ذرائع ابلاغ عامہ نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ جیسی قوم کی بیٹی پر ہونے والے مظالم پر ہمارے
حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔آج ہم اپنی بہن عافیہ کے ساتھ محبت کا
اظہار کرنے کے لیئے سڑکوں پر سراپہ احتجاج ہیں ۔حکومت سے قوم کی بیٹی کی
رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
ایک اور طلبا سردار مظہرنے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پر ہونے والے ناروا سلوک کی
سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔عافیہ صدیقی کی رہائی تک یہ احتجاج جاری رہے
گا ۔عافیہ صدیقی ہی ملک وقوم کی باہمت بیٹی ہی قوم کا سرمایہ ہے ۔ملالہ کے
حوالے سے کہا کہ ملالہ کی جدوجہد صرف امریکہ کے لیئے ہے ۔
زاکر اللہ نے عافیہ صدیقی پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے بات چیت کرتے
ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اغیار کی قید میں پندرہ سال گزر گئے ۔جو
امت مسلمہ اور مسلم حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ۔