Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 30, 2018 09:20 pm views : 421

Location : MQM Bahaurdabad Markaz

Karachi- MQM Pakistan Leader Khalid Maqbool Siddiqui Press Conference
  • Urdu

کراچی ، صدیوں سے مہاجروں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جاتا ہے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونئیرخالد مقبول صدیقی نے مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم دکھانے پر پیپلز پارتٰ کی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی مردم شماری میں سندھ کے تمام شہروں میں سے کراچی شہر کی آبادی کو جان بوجھ کر کم دیکھایا گیا ۔
کراچی میں ڈپٹی کنونئیر خالد مقبول صدیقی نے مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم دکھانے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی حکومت کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی مردم شماری میں سندھ کے تمام شہروں میں سے کراچی شہر کی آبادی کو جان بوجھ کر کم دیکھایا گیا ۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صدیوں سے مہاجروں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جاتا ہے ۔اس شہر کی آبادی کو کم دیکھا کرجتنی حلقہ بندیاں اور سٹیں اسکا حق بنتی ہیں اس بھی آدھی دی جاتی ہیں ۔
خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں اردوبولنے والوں کو اقلیت شمار کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ستر اور اسی کی دہائی سے یہ بات سنتے آرہے ہیں کہ اردو بولنے والے اس شہر میں اقلیت میں ہیں۔لیکن تیس سال سے ہونے والے انتخابات میں پچیاسی فی صد منڈیٹ لے کر ایم کیو ایم اس بات کو غلط ثابت کیا ۔خالد مقبول صدیقی نے کہا اگر ایوانوں میں ہماری بات نہیں سنی جائیگی اور سندھ کے شہروں کراچی ،سکھر،نواب شاہ اور میرپور خاص کو جائز حق نہیں دیا گیا ۔تو ہم احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے ۔
خالد مقبول صدیقی نے عوامی مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کے لیئے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی نگرانی اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار اور ممبر رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری کریں گے ۔
ڈپٹی کنونئیر خالد مقبول صدیقی نے کے ایلکٹرک کے حوالے سے کہا کہ کے الیکٹرک جالی بل کے زریعے عوام کو لوٹ رہی ہے ۔کے الیکٹرک کے احتساب کا وقت اب قریب آگیا ہے ۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ قانونی اور آئینی طریقے سے احتساب کو اپنا حق سمجھتے ہیں ۔ہماری بہت سی درخواستیں سرد خانوں میں پڑی ہیں ۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved