کراچی ، پا کستان رینجرز(سندھ) کی سر جانی تاؤن میں کارروائی، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد
کراچی میں پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر
کارروائی کرتے ہوئے سر جانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ نزد اللہ والی چورنگی
میں واقع ایک زیر تعمیر مکان سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم (لندن) کے کچھ شر پسند عناصر نے
زیر زمین چھپایا ہوا تھا ۔برآمد کئے گئے اسلحہ اورایمونیشن میں دو عدد ایس
ایم جی ، ایک عد د ایم پی فائیو، ایک عد د 30بور موزر ، چار عد د 30بور
پسٹل ، ایک عد د 12بوررپیٹر ، ایک عد د 12بور شارٹ گن ، تین عد د میگزین
ایس ایم جی ، ایک عد د میگزین ایم پی فائیواور 994عد د کے مختلف اقسام کے
راؤنڈ ز ،کارتوس شامل ہیں ۔
ترجمان سندھ رینجر کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہوناتھا ۔