Mar 30, 2018 10:38 pm
views : 442
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah meets Irani Delegation
کراچی ، ایران ہمارا ہمسایہ و اسلامی برادر ملک ہے، سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ و اسلامی
برادر ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، سیاسی، سماجی، ثقافتی،
علمی اور مذہبی حوالے سے خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔
ترجمان وزیرا علیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ
کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایران کے خارجہ امور کی حکمت عملی کونسل کے سربراہ
اور ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایران کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع
سے مستفید ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے
ساز گار فضا اور بھرپور کاروباری مواقع موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں انرجی،زراعت
سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑے پیمانے پر گنجائش موجود ہے۔سندھ
حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بہت سے اہم منصوبوں پر کام کررہی ہے،
سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے دستیاب
مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔