Mar 30, 2018 11:06 pm
views : 417
Location : College of Physician and Surgeons
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair attends College of Physician and Surgeons Convocation
کراچی ، گورنر سندھ کا کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے 52 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب
کراچی میں گورنر سندھ نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے 52 ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں شر کت کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے 52 ویں
جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا اعلیٰ تعلیم یافتہ طی ماہرین ملک
وقوم کا روشن مستقبل ہیں۔خلیقی صلاحیتوں سے مالا مال طبی ماہرین ملک کا
اثاثہ ہیں۔عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی جستجو رکھنے والے طبی
ماہرین کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق سی پی ایس پی کے کونسل اور فیکلٹی ممبران مبارک باد کے
مستحق ہیں کہ جن کی انتھک محنت کے باعث ہی یہ ممکن ہوا۔گورنر سندھ نے کونسل
ممبران اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو گورنر ہاؤس آنے کی
دعوت بھی دی ۔