کوئٹہ ، پولیس کی جانب سے عوامی کچہری کا اہتمام
کوئٹہ پولیس کی جانب سے عوامی کچہری لگائی گئی ۔کچہری میں علاقے کے معززین
اور مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔کچہری میں پولیس کے سامنے عوامی
مسائل پیش کیئے گئے ۔
کوئٹہ پولیس کی جانب سے سریاب کے نام سے ایک عوامی کچہری کا اہتمام کیا گیا
۔کچہری میں علاقے کے معززین اور مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔کچہری
لگانے کا مقصد عوامی مسائل کو پولیس کے سامنے پیش کرنا تھا ۔عوام نے علاقے
میں بڑھتے ہوئے جرائم و دیگر مسائل سے پولیس کو اگاہ کیا ۔
اس موقع پر پولیس آفسران نے نہ صرف عوامی مسائل سنے بلکہ انھیں حل کرنے کی
یقین دہانی بھی کروائی ۔علاقے کے معززین اور مکینوں نے باری باری اپنے
مسائل بیان کیئے ۔
اس موقع پر پولیس آفسر نور آریند نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے بات
کرتے ہوئے کہا کہ اس کچہری سے ہمیں عوامی مسائل کو جاننے کا موقع ملا ۔
پولیس آفسر نے کہا کہ علاقہ مکینوں کے زیادہ تر شکایتیں منشیات اور ٹریفک کے مسائل پر مبنی تھیں۔
پولیس آفسر نے شہر میں امن وامان کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہوچکی ہیں ۔
علاقہ مکین محمد عارف کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی میٹنگ
سے پولیس نہ صرف عوامی مسائل سے اگاہ ہوگی بلکہ انھیں حل کرنے کوشیش بھی
کرے گی اور شہر میں امن و امان بھی قائم رہے گا ۔