ڈیر ہ غازی خان ، وزیراعظم شاہد خاقا ن عباس نے
ناردرن بائی پاس اور رکھی گج بیواٹا سیکشن ون کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم ڈیرہ غازی خان میں ناردرن بائی پاس اور رکھی گج بیواٹا سیکشن ون کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ غازی
خان میں ناردرن بائی پاس اور رکھی گج بیواٹا سیکشن ون کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ہے۔چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع ڈی جی خان میں بائی پاس علاقے کے عوام کا
دیرینہ مطالبہ تھا۔ اٹھارہ کلو میٹر طویل بائی پاس اٹھارہ مہینے میں مکمل
ہو گا۔
ترجمان کے مطابق نادرن بائی پاس کی تعمیر سے بھاری ٹریفک کا رخ موڑنے میں
مدد ملے گی جو اس وقت اندرون شہر سے ہوکر گزرتی ہے جبکہ سفرکے دورانیے
اورحادثہ کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔یومیہ پانچ ہزار گاڑیوں کے
ساتھ منصوبے سے تقریباً پچیس لاکھ افراد مستفید ہوں گے، یہاٹھارہ کلومیٹر
طویل بائی پاس پانچ پلوں اور ریلوے پھاٹک پر ایک فلائی اوور پرمشتمل ہے۔
ڈیرہ غازی خان بائی پاس علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے جس سے
ٹریفک کی روانی کوبہتربنانے میں بڑی مدد ملے گی ۔یہ شہر چاروں صوبوں کے
سنگم پرواقع ہونے کے باعث تذویراتی اہمیت کاحامل ہے ۔دوبڑی قومی شاہراہیں
این 55- اور انڈس ہائی وے اور این 70- قلعہ سیف اﷲ اور چارصوبائی ہائی ویز
یہاں سے گزرتی ہیں جس سے شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ بہت زیادہبڑھ رہا
ہے۔راکھی گج بواٹا سیکشن اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ یہ پنجاب کو بلوچستان سے
ملانے والا مختصر ترین راستہ ہے ۔