لاہور، مجھے کیوں نکالا کا جواب مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں دوں گا،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ کا آدھا حصہ
لاہورپرخرچ کیا جاتا ہے ،لاہور پر خرچ کی جانیوالی رقم کے پی کے پر خرچ رقم
سے تین گنا زیادہ ہے ، شہباز شریف نے 635 ارب روپے ایک سال میں خرچ کیے،ان
635ارب روپوں میں سے چار ارب کا ایک ایساہسپتال تعمیر نہ کر سکے جس میں
اپنا علاج اور چیک اپ کراسکتے، مجھے کیوں نکالا کا جواب مینار پاکستان میں
ہونے والے جلسے میں دوں گا
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا
کہنا تھاپنجاب میں پچھلے سال کا ترقیاتی بجٹ چھ سو پینتیس ارب روپے تھا جس
میں سے 55فی صد لاہور پر خرچ کیا گیا،عمران خان نے کہا کہ لاہور پر خرچ کی
جانیوالی رقم کے پی کے پر خرچ رقم سے تین گنا زیادہ ہے ۔
عمران خان نے شریف فیملی اور اسحاق ڈار کو اندرون ملک علاج کے لیے جانے کے
حوالے سے تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف دس روز کے لیئے بیرون
ملک اپنا چیک اپ کروانے گئے ہیں ۔ کلثوم نواز عرصے سے لندن میں علاج کرا
رہی ہیں، اسحاق ڈار بھی علاج کرانے باہر چلے گئے ، پشاور میں 4 ارب روپے سے
کینسر کا جدید ترین ہسپتال بنا یا گیا ،لاہور میں بننے والا شوکت خانم
ہسپتال ستر کروڑ روپے میں تعمیر کیا گیا تھا،جس میں عوام کو علاج کی
سہولیات پہچائی جارہی ہیں۔
عمران خان نے شہبا ز شریف کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف
نے 635 ارب روپے ایک سال میں خرچ کیے،ان 635ارب روپوں میں سے چار ارب کا
ایک ایساہسپتال تعمیر نہ کر سکے جس میں اپنا علاج اور چیک اپ کراسکتے ۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
29اپریل کو پی ٹی آئی کی جانب سے مینار پاکستان میں جلسے کا اہتمام کیا گیا
ہے،عمران خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوز شریف
کی جانب سے پوچھے گئے سوال مجھے کیوں نکالا کا جواب مینار پاکستان میں ہونے
والے جلسے میں دوں گا۔