Apr 01, 2018 12:13 pm
views : 416
Location : Quaid e azam Library
Lahore- CM KPK Pervaiz Khattak Addresses
لاہور ،وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا تقریب سے خطاب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو یہاں کے
حکمرانوں نے بگاڑا، پولیس کو بدمعاش بنا کر عوام کو ذلیل کیا گیا،پنجاب کی
طرح ہمارے پاس اربوں روپے نہیں کہ اشتہاربازی پر ضائع کر سکیں۔
قائداعظم لائبریری لاہور میں ایک کتاب کی رونمائی کے موقع پر منعقدہ تقریب
میں ذرائع ابلاغ نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے جس کو ہم نے نظر
انداز کر رکھا ہے ،گلگت بلتستان کے لوگوں نے خود کو طالبان اور دہشت گردی
سے بچا رکھا ہے۔
پرویز خٹک نے صوبہ خیبر پختون خوا میں قانون سازی کے حوالے سے بات چیت کرتے
ہوئے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں قانون سازی شروع کی تاکہ ہم قانون بناسکے
،پرویز خٹک نے کہا کہ رائٹ اینڈ انفارمیشن کے حوالے سے پہلا قانون بنایا
،رائٹ اینڈ انفارمیشن دنیا کے بہترین قانون میں شمار کیا جاتاہے ،آج تک
جتنی بھی قانون سازی کی کیسی عدالت نے مسترد نہیں کی ۔
پرویز خٹک نے بلین سونامی ٹری منصوبے کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جن
لوگوں کو بلین ٹری منصوبہ جھوٹ لگتا ہے وہ خود خیبرپختونخواہ کا دورہ
کریں، کالام، ناران، چترال اور کے پی کے کے دیگر علاقوں کو سیاحت کا بہترین
مرکز بنا دیا ہے۔