Apr 01, 2018 12:24 pm
views : 398
Location : CM Secritariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah meets American Delegation
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایلس ویلس کی ملاقات
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکہ کی سینئر بیورو افسر
برائے جنوبی و سینٹرل معاملات سفیر ایلس ویلس نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران کراچی میں متعین امریکہ
کے قائم مقام قونصل جنرل جان وارنر، قائم مقام ڈپٹی قونصل جنرل جان رابنسن،
امریکی قونصل جنرل کے سیاسی افسر ایڈم زیربینو پاؤلس، چیئرمین منصوبابندی و
ترقی محمد وسیم اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی
شریک تھے ۔
ملاقات میں کراچی میں ترقیاتی کام، یو ایس ایڈ کے منصوبوں و دیگر اہم امور
پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس
(جے آئی ایم ایس) کو مزید بہتر کرنے پر بھی بات چیت کی گئی ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہامیری حکومت تعلیم،
صحت، صاف پینے کا پانی، بااختیار خواتین اور غربت کے خاتمہ کے لیے کام
کررہی ہے، یہ ہماری سیاسی قوت تھی کہ ہم نے دہشتگردی کا کراچی سے خاتمہ
کیا،ہم نے شہر کو امن و بھائی چارے کا گہوارہ بنایا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہاکراچی کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں، شہر میں نو سالوں
بعد عالمی کرکٹ کی واپسی ہوئی، شہر کی معیشت و ہوٹل انڈسٹری ترقی کررہی ہے
اور سرمایہ کار آرہے ہیں،پولیس کی صلاحیتوں پر مسلسل کام کررہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق امریکی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو غیر رسمی تعلیم میں سپورٹ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔