لاہور،چھٹی کے دن شہریوں کی گھر سے باہر ناشتہ کرنے کو ترجیح
صبح سویرے ہی لاہوریوں نے ناشتے کے لئے ریستورانوں کا رخ کر لیا ہے ، کہیں حلوہ پوری تو کہیں نان چنوں اور سری پائے پر خوب ہاتھ صاف کیے جا رہے ہیں۔
چھٹی کا بھرپور فائدہ اٹھا تے ہوئے زندہ دلان لاہور نے ناشتہ کے لئے کھابوں کے معروف پوائنٹس کا رخ کیا, حلوہ پوری ، سری پائے ، نان چنے ، لسی ، گرما گرم نان کلچے اور کھابوں کی بھینی بھینی خوشبو ، مختصر یہ کہ بھوک کو ان لوازمات نے خوب بھڑکایا،لاہوریے کھابوں کے لئے مشہور ہیں ہی مگر تہواروں پر وہ اپنی فیملیز اور دوستوں کے ساتھ اس کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔
نوجوان بھی اپنے دوستوں کے ساتھ صبح کاآغاز حلوہ پوری کی دوکانوں پرناشتے سےہی کرتے ہیں جبکہ بہت سی فیملیز بھی گھر سے باہر ناشتے کا بھرپورمزہ لیتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔