کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے وسیم حسین نے پی ایس پی میں شامل
ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے وسیم حسین نے پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پی ایس پی میں شامل ہوگئے،وسیم حسین نے پاکستان ہاؤس میں انیس قائم خانی، ڈاکٹرصغیر اور پی ایس پی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پروسیم حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اقتدار اور قبضے کی جنگ جاری ہے، پی آئی بی اور بہادرآباد گروپ کو مہاجر قوم اور پاکستان کی فکر نہیں ہے، دونوں بس اپنی ذات کی فکر ہے،دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ میں ہماری جماعت کا وزیراعلیٰ ہوگا۔
پی ایس پی کے صدر کا کہنا تھا کہ وفاقی صوبائی اور شہری حکومت میں سے کوئی بھی عوام کے مسائل کی بات نہیں کر رہا سب کو اپنی اپنی پڑی ہے۔