بہاولپور، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری
بہاو ل پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی خلاف کاروائیاں جاری ہیں،پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران02 منشیات فروش،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 افراد سمیت 13اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق بہاول پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےمنشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
پولیس تھانہ عنائتی نے ملزم اعجاز حسین کو منشیا ت سمیت گرفتار کیا جبکہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1250گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے ملزم محمد ساجد عرف کالا کو شراب معہ آلات کشید گرفتار کر لیا۔