Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 01, 2018 11:46 pm views : 406

Location : Swat

Swat -PML N Maryam Nawaz Addresses
  • Urdu

سوات، اداروں کا سارا زور ہم پر چلتا ہے اور مشرف کو پکڑنے کی جرات نہیں،مریم نواز

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے جب کہ اداروں کا سارا زور ہم پر چلتا ہے اور مشرف کو پکڑنے کی جرات نہیں,جب خیبرپختونخوا میں سیلاب اور ڈینگی آیا، اس وقت عمران خان اور کے پی کے حکمران کہاں تھے، سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا، کیا وہ آئین کے ساتھ مذاق نہیں۔
سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوات میں عوام کا سمندر نکل آیا ہے، مجھے خوشی ہے آج سوات نے بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر لبیک کہہ دیا، جب یہاں روز لاشیں گرتی تھیں اور بم دھماکے ہوتے تھے تو وہ پرویز مشرف اور آصف زرداری کا پاکستان تھا لیکن آج دہشت گردی کے اندھیرے مٹ گئے ہیں، یہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا پاکستان ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جب خیبرپختونخوا میں سیلاب اور ڈینگی آیا، اس وقت عمران خان اور کے پی کے حکمران کہاں تھے، یہ لوگ مہرہ بن کر استعمال ہورہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا، کیا وہ آئین کے ساتھ مذاق نہیں، عمران خان کبھی کہتے ہیں نواز شریف ڈیل کر رہے ہیں اور کبھی کہتے ہیں سازشیں ہو رہی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں تاہم انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے، اداروں کا سارا زور ہم پر چلتا ہے اور مشرف کو پکڑنے کی جرات نہیں، پرویز مشرف مکا دکھا کر ملک سے باہر چلے گئے لیکن ملک کا آئین اور قانون توڑنے والے کو واپس لانے کی کسی میں جرات نہیں۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved