Apr 01, 2018 11:52 pm
views : 552
Location : Civil Hospital
Quetta- 1 Killed 1 Injured Due To Firing on Taxi
کوئٹہ، ٹیکسی پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی
کوئٹہ میں باچا خان چوک کے قریب جمال الدین افغانی روڈ پرگاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق قندہاری بازار میں جمال الدین افغانی روڈ کے کارنر پر نامعلوم افراد کی جانب سے مری آباد سے ہزارہ ٹاون جانے والی پیلی ٹیکسی پر فائرنگ کی گئی جس میں نذرحسین ولد نوروز علی عمر 50 سال قوم ہزارہ جاں بحق جبکہ گل حسین ولد عبدالرسول عمر 35 قوم ہزارہ زخمی ، ٹیکسی میں 5 افراد سوار تھے، جس میں 3 محفوظ رہے ہیں جن کا تعلق ہزارہ برادری سے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔