بہاولپور،مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوارمذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
ملک کے دیگر حصوں کی طرح مسیحی برادری نے بہاولپور میں بھی ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ ,ضلع بہاولپور میں 15 گرجا گھروں میں ایسٹرکے موقع پر سروسز کا اہتمام کیا گیا۔
مسیحی برادری کا بڑا اجتماع سینٹ ڈومنک چرچ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا جس میں فادر ندیم جوزف نے خصوصی سروسز کروائی جن میں ملک میں امن و امان سلامتی اور پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کروائی گئیں پادری ندیم جوزف نے مسیحی برادری کے ملکی ترقی میں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری بھی وطن عزیز پاکستان سے اتنی ہی محبت کرتی ہے جتنی دوسری مذاہب کے ماننے والے کرتے ہیں اس لیے ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار دل و جان سے ادا کرتے رہیں گے دعائیہ تقریب کے بعد مسیح برادری کے لوگوں نے ایک دوسرے کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے داخلی دروازوں پر سخت چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت دی گئی جبکہ مرکزی سینٹ ڈومنک چرچ کو انتہائی خوبصورتی سے رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔