حیدر آباد،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جام ساقی کی رہائشگاہ آمد،اہلخانہ سے اظہارتعزیت
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں نظریاتی سیاست کم ہورہی ہے اور ملک میں پی پی ہی نظریاتی سیاست کررہی ہے، ن لیگ کی اس حکومت میں غریب غریب تراور امیر امیر تر ہورہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری پی پی کے پرانے اور بزرگ سیاستدان جام ساقی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے قاسم آباد میں انکی رہائشگاہ پہنچے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کامریڈ جام ساقی ایک نظریاتی سیاست کا نام ہے جنہوں نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور آمر حکمران کے سامنے ڈٹے رہے،پی پی کا تعلق اس خاندان سے پرانا ہے اور امید ہے کہ ان کی نئی نسل بھی پی پی کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں نظریاتی سیاست کم ہورہی ہے اور ملک میں پی پی ہی نظریاتی سیاست کررہی ہے، ن لیگ کی اس حکومت میں غریب غریب تراور امیر امیر تر ہورہا ہے، پی پی نے جوڈیشل ریفارمز کی کوشش کی مگر ن لیگ نے اس کی مخالفت کی،ہر ادارے کو اپنے دائرے میں کام کرنا چاہیے،ایک سوال کے جواب میں سینیٹ الیکشن اور چیئرمین سینیٹ کو متنازعہ بناناافسوسناک ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ جان بوجھ کر یہ تاثر دے رہی ہے کہ کسی قوت کے ساتھ ملکرسینیٹ چیئرمین کو منتخب کروایاگیا ، وزیر اعظم اپنے لوگوں سے پوچھیں کہ کس نے انہیں سینیٹ میں ووٹ دیا اور کس نے نہیں دیا ۔