Apr 02, 2018 12:20 pm
views : 412
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Rises By 135 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،135 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (2اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
135 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45695 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 279 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 166 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،105 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔