Apr 02, 2018 01:37 pm
views : 413
Location : Bhikki Power Plant
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif visits to Bhikki Power Plant
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا بھکی گیس پاور پلانٹ کا دورہ
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بھکی گیس پاور پلانٹ کا دورہ کیا ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی نے گیس پاور پلانٹ کے مختلف حصوں
کا معائنہ کیا۔وزیراعلی کو گیس پاور پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان مسلم لیگ( ن) کی
حکومت نے اپنے وسائل سے3600میگا واٹ کے گیس پاور پلانٹس لگائے ہیں۔ان گیس
پاور پلانٹس کے باعث لوڈشیڈنگ کا بہت حد تک خاتمہ کیا گیا۔بھکی گیس پاور
پلانٹ سے سستی بجلی حاصل ہورہی ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاہمارے دور میں بجلی کے منصوبے انتہائی تیز رفتاری سے
مکمل کئے گئے ہیں۔سابق دور میں بجلی منصوبوں کے نام پر قومی خزانے کو لوٹا
گیا۔گیس پاور پلانٹس میں اربوں روپے کی بچت کر کے قومی وسائل کو بچایا گیا
ہے۔ہمارے مخالفین صرف جھوٹ بولتے رہے او رانہوں نے اپنے صوبے میں ایک میگا
واٹ بھی بجلی پید ا نہیں کی۔ہماری حکومت نے چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں
ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے۔