کراچی ، مستقبل میں بھی ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنا چاہوں گا ،حسین طلعت
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی پر حسین طلعت کو
مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں
اپنے ڈیبیو میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی
کھلاڑی بھی بن گئے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے ٹوئنٹی میچ نے کراچی نیشنل
اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کردیں ۔پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے پہلے
دن کا میچ اپنے نام کیا ۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو میچ کھیلنے والے حسین
طلعت نے اکتالیس رنز کی اننگ کا شاندار کھیل پیش کیا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف
سیریز کے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی پر حسین طلعت کو مین آف دی میچ کے
اعزاز سے نوازا گیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں اپنے ڈیبیو میچ میں
بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔
میچ کے اختتام پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندگان سے پی ایس ایل کے حوالے
بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسین طلعت کا کہنا تھا کہ
پی ایس ایل میچ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر کافی سیکھنے کا موقع
ملتا ہے ۔ حسین طلعت نے کہا کہ پہلے اسلام آباد کے لیئے کھیل رہا تھا اب
پاکستان کے لیئے کھیل کر خوشی محسوس ہورہی ہے ۔
حسین طلعت کا کہنا تھا کہ نصف سنچری اسکور نہ کرنے کا کوئی دکھ نہیں۔ جیت
کی خوشی ہے، مستقبل میں بھی ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنا چاہوں گا۔
حسین طلعت نے بولنگ کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بالنگ پریکٹس پر
زیادہ توجہ دیتا ہوں تاکہ بالنگ میں بہتر سے بہتر کارکردگی دیکھا کر
پاکستان کا نام روشن کرسکوں ۔