اسلام آباد ، میری خلاف جے آئی ٹی کی چالاکیوں کا پول کھل گیا، نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میری خلاف جے آئی ٹی کی چالاکیوں کا
پول کھل گیا ۔ واجد ضیا یہ نہیں بتا سکے کہ کس نے کہاں چوری کی، اب پوری
قوم جان چکی ہے کہ اصل کھیل کیا ہے۔
اسلام آباد احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی
سماعت ہوئی ۔ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔عدالت میں وزیر اعظم نواز
شریف،بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر پیش ہوئے ۔
سماعت کے بعداحتساب عدالت کے باہرواجد ضیاء کے حوالے سے ذرائع ابلاغ عامہ
کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میرے
خلاف جے آئی ٹی کی چالاکیوں کا پول کھل گیا ہے اور واجد ضیاء نہیں بتاسکے
کہ کہاں اور کس نے چوری کی۔
سابق وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم
بائیکاٹ کرتے تو جے آئی ٹی کے جھوٹ اورپاناما بینچ کے فیصلے کی حقیقت کبھی
نہ کھلتی لیکن آج حقیقت کھل چکی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ قوم جان چکی ہے اصل کیس کیا ہے، نیب
ٹرائل کا کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو لیکن عوام کے سامنے الزامات کا بھانڈا
پھوٹا ہے۔